کاہنہ میں 11 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

کاہنہ (خصوصی رپورٹ)کاہنہ میں 11 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزم کو شیخوپورہ سے گرفتار کر لیا۔ واقعات کے مطابق 3 روز قبل بچی گھر سے سودا سلف لینے گئی ،نجی سوسائٹی کے گیٹ نمبر 6 سے ملزم عظیم بچی کو اپنے ساتھ لے گیا اور قریب ہی واقع کوارٹر میں بچی سے زیادتی کیبعد فرار ہو گیا تھا۔ ملزم عظیم کیخلاف مقدمہ درج کرکے جینڈرکرائم سیل کے حوالے کر دیا گیا۔