ملزم اور اس کی بیوی لڑکی کو ورغلا کر نجی سوسائٹی میں لے گئے
ملزم تشدد بھی کرتا رہا،بے ہوشی کی حالت میں گھر کے باہر چھوڑ کر فرار
لاہور(کرائم رپورٹر) کاہنہ میں 13 سالہ لڑکی سے زیادتی اور تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ چوکی ہلوکی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے والدین شہر سے باہر گئے تھے، ملزم اور اس کی بیوی لڑکی کو ورغلا کر نجی سوسائٹی میں واقع کوارٹر میں لے گئے۔ ملزم نے وہاں زبردستی زیادتی کی اور تشدد بھی کرتا رہا۔ بعد ازاں لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں رکشے میں ڈال کر گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ملزم محلے دار تھا۔ مقدمہ درج کر کے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا خواتین کا استحصال ناقابل برداشت ہے۔