حنا پرویز بٹ کی کاہنہ میں زیادتی کا شکار کمسن بچی ،والدین سے ملاقات

لاہور( کرائم رپورٹر)چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے  کاہنہ میں زیادتی کا شکار ہونے والی کمسن بچی اور اس کے والدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاندان کو فراہمی انصاف اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔متاثرہ خاندان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے کہا کہ حکومت اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اس افسوسناک واقعہ پر خاموش نہیں رہے گی۔انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ مذکورہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے تاکہ انصاف میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔