انسان کو دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں،کبریٰ خان

 لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ اپنے لباس اور گفتگو پر خاص توجہ دیتی ہیں اور فنکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنی زبان، کردار اور رویے پر بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔انہوں نے موجودہ میڈیا اور سوشل میڈیا کلچر پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل منفی خبروں اور تنازعات کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے جبکہ مثبت کاموں کو کم اجاگر کیا جاتا ہے مزید کہا کہ ہر شخص جنت کا خواہاں ہوتا ہے لیکن کوئی مرنا نہیں چاہتا، اگر واقعی جنت میں جانا ہے تو انسان کو دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں۔