پٹرولیم لیوی ختم، اوگرا کو مارکیٹ کے مطابق قیمتیں مقرر کرنی چاہئیں: ایمل ولی خان

 دہشتگردی تقریروں سے نہیں، پالیسی کی تبدیلی سے ختم ہوگی، عوام کو پرامن زندگی فراہم کرنا ہوگی
اسلام آباد (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عوام کے بجائے پٹرول پمپ مالکان کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا رہا۔ ملک میں مختلف شعبوں میں مافیاز موجود ہیں اور پٹرول پمپ مالکان بھی انہی میں شامل ہیں، جبکہ دہشت گردی جیسے سنگین مسئلے کا حل صرف تقریروں میں نہیں بلکہ ریاستی پالیسی میں بنیادی تبدیلی سے ممکن ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ پاکستان میں ہر شعبے میں مافیاز نے جڑیں مضبوط کر رکھی ہیں