مویشی منڈی کیلئے ٹریفک پلان جاری

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب ٹریفک پولیس نے عیدالاضحی کے پیش نظر مویشی منڈی شاہ پور کانجراں کیلئے پیشگی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے تاکہ شہریوں کو ٹریفک دباوٓ اور رش سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اس حوالے سے لاہور ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس افسران کے درمیان اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں بڑھتے ہوئے ٹریفک لوڈ سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی تیار کی گئی۔ٹریفک پولیس کے مطابق شاہ پور کانجراں مویشی منڈی اور ٹھوکر نیاز بیگ کے اطراف رش بڑھنے کی صورت میں ملتان سے لاہور آنے والی گاڑیوں کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔