مویشی منڈیوں میں فول پروف سکیورٹی پلان فعال

چارایس پیز،چھ ایس ڈی پی اوز سمیت دو ہزار سے زائد اہلکار ڈیو ٹی دے رہے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کی 6 منظور شدہ مویشی منڈیوں میں فول پروف سکیورٹی پلان فعال کردیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران  نے شہریوں سے احتیاط سے کاروبار کی اپیل کی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا 4ایس پیز ،6 ایس ڈی پی اوز ،6 ایس ایچ اوز منڈی سکیورٹی پر تعینات  کیے گئے ہیںجبکہ 54اپرسب آرڈینٹس سمیت2ہزارسے زائداہلکارڈیوٹی دے رہے ہیں۔مویشی منڈیوں میں پولیس سہولت وایمرجنسی ڈیسک قائم کئے گئے ہیں،بینکوں، اے ٹی ایم مشینوں کے اطراف گشت بڑھا دیا گیا ہے۔