اسلام آباد(آئی این پی ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 کی سروس جزوی طور پر متاثر ہے جس کے متبادل نمبرز جاری کردئیے گئے ہیں۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ٹیکنیکل خرابی کے باعث ہیلپ لائن 130 کی خدمات جزوی طور پر متاثر ہیں، جس کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لئے مختلف موٹروے پولیس یونٹس کے متبادل رابطہ نمبر جاری کر دئیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال یا مدد کی ضرورت کے وقت شہری متعلقہ موٹروے پولیس سیکٹرز کے مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں۔موٹروے پولیس نے شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متبادل رابطہ نمبرز کے ذریعے امدادی خدمات جاری رکھی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ اس کے علاوہ مزید رہنمائی یا شکایات کے لیے شہری @NHMPofficialسے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔موٹروے حکام نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لیے اقدامات جاری ہیں اور شہری دورانِ سفر کسی بھی ہنگامی صورت میں قریبی موٹروے پولیس یونٹ سے فوری رابطہ کریں۔