کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان میں ٹرین سروس کی صورتحال معمول پر نہ آ سکی، کوئٹہ سے چمن جانے والی ٹرین سروس دوسرے روز بھی معطل رہی ۔ریلوے ذرائع کے مطابق چمن پیسنجر ٹرین پاک افغان سرحد پر کشیدہ صورتحال کے باعث بند کی گئی ہے تاہم کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس معمول کے مطابق روانہ ہو ئی ۔