فیملی کلیم میں بھرتی میں اضافی نمبرزتحریری امتحان ،انٹرویوپاس کرنے کے بعد دئیے جائیں گے
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس میں فیملی کلیم پر بھرتی ہونے والوں کو آئی جی پنجاب کا بڑا ریلیف ریٹائرڈ ومتوفی اہلکار یاافسر اور شہید کے بچوں کوبھرتی کے دوران اضافی نمبرز دئیے جائیں گیریٹائرڈ و متوفی کیایک بیٹے یا بیٹی ،ایک پوتے یا پوتی کو اب 3 کی بجائے5 نمبرز دئیے جائیں گے،مراسلہ کے مطابق شہید کے بچوں کو فیملی کلیم کے دوران بھرتی میں 10نمبرزاضافی دئے جائیں گے،دوران ڈیوٹی معذور ہونیوالے ملازمین کے بچوں کو 7 نمبرزاضافی دئیے جائیں گے فیملی کلیم میں بھرتی میں اضافی نمبرزتحریری امتحان ،انٹرویوپاس کرنے کے بعد دئیے جائیں گے، اضافی نمبرز صرف ایک بیٹے یا بیٹی اور پوتے یا پوتی کے لئے ہوں گے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیملی کلیم پر بھرتی کیلئے اضافی نمبرز کا ترامیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔