روسی فوج میں بھرتی 139 بھارتی شہریوں کی رہائی، وطن واپسی کی کوششیں تیز

 مجموعی طور پر 217 نڈین شہریوں نے روسی مسلح افواج میں شمولیت اختیار کی تھی: سرکاری رپورٹ 
نئی دہلی (آئی این پی )روسی فوج کا حصہ بننے والے بھارتی شہریوں کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت کی حکومت نے سپریم کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ سفارتی کوششوں کے بعد 139 انڈین شہریوں کو روسی فوج کے ساتھ کیے گئے معاہدوں سے رہا کروا لیا گیا ہے اور اب ماسکو میں موجود انڈین سفارت خانہ ان کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے سفری دستاویزات اور فضائی ٹکٹوں کا انتظام کر رہا ہے۔ تاہم زیادہ تنخواہوں اور روسی شہریت کے خواب دیکھ کر یوکرین کے خلاف جنگ کے میدان میں اترنے والے ان نوجوانوں کی یہ کہانی جہاں اپنوں سے دوبارہ ملنے کی امید لائی ہے وہاں کئی خاندانوں کے لیے صدمے کا باعث بھی بنی ہے۔عدالت میں جمع کروائی گئی سرکاری رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 217 انڈین شہریوں نے روسی مسلح افواج میں شمولیت اختیار کی تھی