ڈی آئی خان‘ دہشت گردوں کی فائرنگ، امن کمیٹی کے 4 ارکان جاں بحق

 کلاچی کے گاؤں اٹل شریف میں نامعلوم افراد نے گھات لگا کر امن کمیٹی کے ارکان پر فائرنگ کی،سرچ آپریشن شروع
ڈیرہ اسماعیل خان(آن لائن) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں شرپسندوں نے فائرنگ کر کے امن کمیٹی کے 4 ارکان قتل کر دیئے۔پولیس کے مطابق کلاچی کے گاؤں اٹل شریف میں نامعلوم افراد نے گھات لگا کر امن کمیٹی کے ارکان پر فائرنگ کی، چار ارکان جاں بحق ہو گئے۔حکام کے مطابق علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔