امن کمیٹی اور دہشت گردوں میں فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

 بنوں(خصوصی رپورٹ )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں امن کمیٹی اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے ڈومیل بیزن خیل میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور امن کمیٹی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس میں صدام نامی پولیس اہلکار شہید ہو گیا