بنوں:دہشت گردوں کا امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ‘7افراد جاں بحق

بنوں (آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر   رات کے وقت فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے ہوید میں دہشتگردوں کی جانب سے امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق اور ایک شخص  زخمی ہو گیا۔