ترک صدر کا صہیونی جارحیت کے خلاف موقف قابلِ تعریف ہے:ایرانی صدر

ترک صدر کا صہیونی جارحیت کے خلاف موقف قابلِ تعریف ہے:ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پژشکیان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے صہیونی جارحیت کے خلاف واضح اور دوٹوک موقف کو سراہا ہے۔

صدر پژشکیان نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ ترک قوم نے طویل عرصے سے امت مسلمہ کے ساتھ یکجہتی اور تعاون میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے اس باوقار راستے پر مل کر آگے بڑھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔گذشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا تھا کہ ترکیہ ایران میں امن قائم کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ اردوان نے خطے میں جاری جنگ کے باعث ترک معیشت پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی بات بھی کی۔یہ بیانات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور خطے میں امن کے قیام کے لیے تعاون کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔