ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی، آیت اللّٰہ خامنہ ای

ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی، آیت اللّٰہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ حالیہ ایرانی حملوں نے صہیونی ریاست کو پاش پاش کر دیا ہے اور امریکا کو بھی اس جنگ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

 وہ قوم سے ایک اہم خطاب کر رہے تھے جس میں حالیہ ایران-اسرائیل کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر روشنی ڈالی گئی۔

خطاب کے اہم نکات:

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا:"امریکا اس جنگ میں اس لیے داخل ہوا کہ اسے خدشہ تھا کہ اگر وہ ایسا نہ کرتا تو اسرائیل مکمل طور پر تباہ ہو جاتا۔""تاہم، امریکہ کو اس جنگ میں کوئی حقیقی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔"انہوں نے ایرانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا:"9 کروڑ نفوس پر مشتمل ایرانی قوم نے یکجہتی اور اتحاد کا بے مثال مظاہرہ کیا، قوم افواج کی حمایت میں یک زبان اور شانہ بشانہ کھڑی رہی۔"ایرانی حملوں کے اثرات پر تبصرہ کرتے ہوئے سپریم لیڈر نے کہا:"بلند بانگ دعوؤں کے باوجود، صہیونی ریاست ایرانی حملوں کے سامنے بے بس ثابت ہوئی۔"
"ایرانی افواج اسرائیل کے کثیر سطحی دفاعی نظام کو توڑنے میں کامیاب رہیں۔"
امریکہ اور ٹرمپ پر تنقید:

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا:"ٹرمپ صرف شومین شپ چاہتے تھے، انہوں نے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا لیکن کچھ زیادہ حاصل نہیں کر سکے۔"انہوں نے خبردار کیا:"ایران کے خلاف جارحیت کرنے والوں کو مستقبل میں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔"