سعودی عرب نے ایران کیخلاف جنگ کی ’حوصلہ افزائی‘ کا الزام سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب نے ایران کیخلاف جنگ کی ’حوصلہ افزائی‘ کا الزام سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب نے ایک امریکی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کی سختی سے تردید کی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی قیادت ایران کے خلاف طویل جنگ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

سعودی سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ سعودی قیادت کی جانب سے ایسی کسی پالیسی یا موقف کا اظہار نہیں کیا گیا اور مملکت کسی بھی ممکنہ جنگ کا حصہ نہیں بنے گی۔سعودی عرب نے اس موقع پر یہ بھی بیان کیا کہ وہ خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کو کم کرنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ موقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور مختلف ممالک اپنے مؤقف واضح کر رہے ہیں۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب اپنی خارجہ پالیسی میں امن کی ترجیح دیتا ہے اور خطے میں تنازعہ میں مداخلت سے گریز کرتا ہے۔