مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا

مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق گردش کرتی ہوئی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

صحافی کے سوال پر کہ پیپلز پارٹی میں ان کی شمولیت کی خبریں زیر گردش ہیں، چوہدری پرویز الٰہی نے جواب دیا:"خدا کا خوف کریں، میرا پیپلز پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔"  انہوں نے واضح کیا کہ ان کی کسی دوسری جماعت میں شمولیت سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔