برطانیہ میں ممکنہ پیٹرول بحران، حکومت 30 پاؤنڈ فیول کی حد پر غور

برطانیہ میں ممکنہ پیٹرول بحران، حکومت 30 پاؤنڈ فیول کی حد پر غور

برطانیہ میں ممکنہ پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کے خدشات کے پیشِ نظر حکومت نے ہنگامی منصوبوں پر غور شروع کر دیا ہے، جس کے تحت ہر ڈرائیور ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 30 پاؤنڈ تک ایندھن خرید سکے گا۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایندھن کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا اور ذخیرہ اندوزی کے باعث پیدا ہونے والی گھبراہٹ کو روکنا ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ یہ فی الحال صرف احتیاطی اقدام ہے اور ملک میں فوری طور پر کسی بحران کا خطرہ نہیں۔حکومت نے ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے ترجیحی خدمات کی بھی نشاندہی کر دی ہے، جن میں ایمبولینس، پولیس، فائر بریگیڈ، پبلک ٹرانسپورٹ اور خوراک کی ترسیل شامل ہیں۔عالمی سطح پر کشیدگی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث برطانیہ میں ایندھن کی قیمتیں گزشتہ ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، جس کے سبب حکومت نے پیشگی اقدامات کو ضروری قرار دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سپلائی چین متاثر ہوئی یا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھی تو یہ اقدامات نافذ کیے جا سکتے ہیں۔برطانیہ کے حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک کا فیول سپلائی نظام مضبوط ہے اور تمام اقدامات ممکنہ بحران سے نمٹنے کی تیاری کے لیے کیے جا رہے ہیں۔