ایران نے اسرائیل اور امریکی اڈوں کے خلاف 80 ویں حملوں کی لہر شروع کر دی

ایران نے اسرائیل اور امریکی اڈوں کے خلاف 80 ویں حملوں کی لہر شروع کر دی

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے خلاف حملوں کی 80 ویں لہر شروع کر دی ہے۔

 یہ بیان ایرانی خبر ایجنسی فارس کے ذریعے جاری کیا گیا۔پاسدارانِ انقلاب کے مطابق نئی کارروائی میں اسرائیل کے شمالی شہر صفد میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ تل ابیب، کریات شمونہ اور بنی براک میں بھی مختلف اہداف پر میزائل حملے کیے گئے۔اس کے علاوہ ایران نے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا، جن میں کویت، اردن اور بحرین کی تنصیبات شامل ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے موجودہ کشیدگی کے تناظر میں کیے جا رہے ہیں۔دوسری جانب اسرائیل اور امریکا کی طرف سے بھی جوابی کارروائیاں جاری ہیں، جس کے باعث خطے میں صورتحال مزید کشیدہ اور سنگین ہوتی جا رہی ہے۔