آپریشن’وعدہ صادق 4‘ کی 57 ویں لہر، ایران نے اسرائیل اور امریکی اہداف پر بیلسٹک میزائل داغ دیے

آپریشن’وعدہ صادق 4‘ کی 57 ویں لہر، ایران نے اسرائیل اور امریکی اہداف پر بیلسٹک میزائل داغ دیے

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی اور امریکی اہداف پر میزائل حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی ہے۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کے تحت کی گئی۔آئی آر جی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے 57 ویں لہر ہیں، جن میں مختلف قسم کے بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے۔ بیان کے مطابق ان حملوں کو ’یا سید الساجدین علیہ السلام‘ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق حملوں میں مقبوضہ علاقوں کے اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں کمانڈ اور کنٹرول سینٹرز، میزائل دفاعی نظام اور مواصلاتی تنصیبات شامل ہیں۔ ان کارروائیوں میں خیبر شکن میزائل، عماد میزائل اور قدر میزائل استعمال کیے گئے۔

بیان کے مطابق ایران نے العدد ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا، جہاں امریکی افواج موجود ہیں۔ اس حملے میں ذوالفقار میزائل اور قیام میزائل کے ساتھ ڈرونز بھی استعمال کیے گئے۔تازہ اطلاعات کے مطابق ان حملوں سے ہونے والے نقصانات یا جانی نقصان کی آزاد ذرائع سے ابھی تصدیق نہیں ہوئی، اور متعلقہ ممالک کی جانب سے بھی فوری ردِعمل سامنے نہیں آیا۔