اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جس میں وہ اہم سرکاری اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اس دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقات کریں گے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔