وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے مطابق وزیراعظم 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا، معاشی تعاون بڑھانا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔دورے کے دوران، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے علاوہ دیگر اہم وفاقی وزرا اور سینئر سرکاری افسران بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔اس کے علاوہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور فلسطین کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔