PSL: حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنوس لبوشین لاہور پہنچ گئے

PSL: حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنوس لبوشین لاہور پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والے حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنوس لبوشین آسٹریلیا سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

 لاہور آمد کے بعد انہوں نے فوری طور پر اپنی ٹیم کے سکواڈ میں شمولیت اختیار کر لی۔ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سری لنکن کرکٹر تھیکشانا بھی شامل ہیں، جو آج پاکستان پہنچیں گے اور ٹیم کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مارنوس لبوشین اور تھیکشانا کی آمد کے بعد حیدرآباد کنگز مین اپنے اگلے میچ کی تیاریوں میں تیزی لائیں گے۔