وائٹ ہائوس نے ٹرمپ کی فیلڈ مارشل کیساتھ ٹیلیفونک بات چیت کی تصدیق کردی

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) وائٹ ہائوس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی تصدیق کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وِٹکوف اور جیرڈ کشنر کے ممکنہ دورہ اسلام آباد کے بارے میں سوال کے جواب میں ترجمان وائٹ ہائوس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ یہ حساس سفارتی بات چیت ہے اور امریکا اس معاملے پر میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا۔کیرولین لیوٹ نے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات میں میٹنگز کے بارے میں قیاس آرائی کو اس وقت تک حتمی نہیں سمجھنا چاہیے جب تک وائٹ ہائوس کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں ہو جاتا