غزہ سے متعلق فیصلے عالمی امن اور خطے کے استحکام سے جڑے ہوئے ہیں
حماس کے ساتھ مذاکراتی امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے، سیکرٹری کیرولین
واشنگٹن(آئی این پی )وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ غزہ امن منصوبے پر حساس سطح کی بات چیت جاری ہے جبکہ حماس کے ساتھ مذاکراتی امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔وائٹ ہائو س کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ غزہ امن منصوبہ بارے واشنگٹن میں اہم سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، غزہ معاملے پر عالمی شراکت داروں سے مشاورت ہو رہی ہے۔کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کیلئے خاموش سفارتکاری جاری ہے، غزہ پر بات چیت حساس معاملہ ہے، جلد بازی ممکن نہیں، غزہ سے متعلق فیصلے عالمی امن اور خطے کے استحکام سے جڑے ہیں۔پریس سیکرٹری وائٹ ہائوس کا مزید کہنا تھا کہ حماس کے ساتھ مذاکراتی امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔