کتے کے کاٹنے سے بچی کی ہلاکت، لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

کتے کے کاٹنے سے بچی کی ہلاکت، لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

لاہور میں 8 سالہ بچی مہر کی کتے کے کاٹنے سے ہلاکت کے بعد ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

 درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 2025 کے دوران پنجاب بھر میں 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد ڈاگ بائٹ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اور روزانہ اوسطاً 900 سے زائد افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہو رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ عید کے روز کتے کے کاٹنے سے بچی کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مؤقف اختیار کیا گیا کہ ریبیز قابل علاج ہے مگر ویکسین کی کمی جان لیوا ثابت ہو رہی ہے، اور اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 پر عمل نہیں ہو رہا۔