3 سالہ ابراہیم کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست گزار عبد الاحد ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا ہے کہ نیپا کے قریب ایک مین ہول میں گرنے سے تین سالہ ابراہیم بچہ جا بحق ہوا۔ انہوں نے استدعا کی ہے کہ مقدمہ مئیر کراچی اور ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال کے خلاف درج کرانے کا حکم دیا جائے۔متاثرہ بچے کے خاندان نے بلدیاتی اور ضلعی انتظامیہ پر غفلت کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نامزد ملزمان اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے، اور ریسکیو اہلکار بروقت موقع پر نہیں پہنچے۔ بچے کی تلاش کے لیے اہلخانہ نے 15 ہزار روپے خرچ کرکے نجی مشنری بھی استعمال کی۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نااہل اور کرپٹ حکومت کے سبب شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اور پولیس کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔یہ درخواست شیخ ثاقب احمد ایڈوکیٹ نے دائر کی ہے، جنہوں نے بتایا کہ کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود اداروں نے غفلت کا مظاہرہ کیا۔ درخواست میں میئر کراچی، ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال، ایکسن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کو فریق بنایا گیا ہے۔