190 ملین پاؤنڈ کیس میں وکیل سلمان صفدر نے متفرق درخواست کیوں دائر کی؟

190 ملین پاؤنڈ کیس میں وکیل سلمان صفدر نے متفرق درخواست کیوں دائر کی؟

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی مرکزی اپیلیں 7 مئی کو سماعت کے لیے مقرر ہیں، تاہم ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اپیلوں کی مؤثر پیروی کے لیے انہیں اپنے موکل سے براہِ راست ہدایات درکار ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے اس کیس کے حوالے سے کوئی تازہ ہدایت موصول نہیں ہوئی، اس لیے اپیلوں پر مکمل دلائل دینے سے قبل ان سے ملاقات ناگزیر ہے۔ سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جیل حکام کو فوری طور پر ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے کیونکہ وکلا کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے اس مقدمے کے سلسلے میں ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔بیرسٹر سلمان صفدر نے مزید درخواست کی ہے کہ جب تک وکالت نامہ اور ضروری قانونی ہدایات حاصل نہیں ہو جاتیں، 7 مئی کی مقررہ سماعت ملتوی کی جائے تاکہ اپیلوں کی مناسب تیاری کے ساتھ پیروی کی جا سکے۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اس سے قبل سزا معطلی کی درخواستیں غیر مؤثر قرار دے کر نمٹا چکی ہے اور عدالت نے مرکزی اپیلوں کی باقاعدہ سماعت آج 7 مئی کے لیے مقرر کی تھی، جس کے باعث اس کیس کی قانونی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔