فلپائن میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے ایمرجنسی لگا دی

فلپائن میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے ایمرجنسی لگا دی

فلپائن میں تیل کی شدید قلت کے پیش نظر حکومت نے نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔

فلپائنی صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایندھن تک یکساں رسائی یقینی بنانے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کی بچت کے لیے طیاروں کو گراؤنڈ کرنے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔صدر کے مطابق اضافی ایندھن کے حصول کے لیے چین اور روس سے بات چیت جاری ہے۔ دوسری جانب فلپائنی ایئرلائنز کے سربراہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے باعث ملک کو فیول راشننگ کی طرف بھی جانا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ فلپائن دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے ایران۔امریکا جنگ کے تناظر میں تیل کی قلت کے باعث نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ فلپائن اپنی ضرورت کا تقریباً 98 فیصد تیل خلیجی ممالک سے درآمد کرتا ہے۔ 28 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں دگنی سے بھی زیادہ ہو چکی ہیں، جس کے باعث حکومت کو یہ قدم اٹھانا پڑا۔