عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ

عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایشیائی اسٹاک مارکیٹس بھی خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے اثرات کے باعث مندی کا شکار ہیں۔

جاپان کا نکئی 225 6.93% کمی کے ساتھ 51,765 پر بند ہوا
ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 2.56% گر کر 25,097 رہا
کوریا کا کاسپی انڈیکس 8.16% کمی کے ساتھ 5,129 پر پہنچ گیا
انڈونیشیا کا کمپوزٹ 3.36% کمی کے ساتھ 7,330 رہا
بمبئی کا سینسیکس 2.70% گر کر 76,790 پر بند ہوا
عالمی قیمتوں میں اضافہ:

امریکی کروڈ آئل: 24.20 ڈالر کے اضافے کے بعد 115.10 ڈالر فی بیرل
لندن برینٹ آئل: 23.66 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 116.35 ڈالر فی بیرل
ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، جس کے اثرات پاکستان میں فیول پر براہِ راست پڑیں گے اور عوام کی روزمرہ زندگی پر دباؤ مزید بڑھ جائے گا۔