ٹیکساس (آئی این پی )امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر وکٹوریہ میں چھوٹا طیارہ مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس سے چار افراد زخمی ہو گئے ۔وکٹوریہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ روز زیک لینٹز پارک وے اور موکنگ برڈ لین کے شاہراہ پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک دوانجن والا پائپر ناواجو سڑک پر تین کاروں سے ٹکرا گیا اور فوسیلج پر آدھے حصے میں تقسیم ہو گیا۔