محکمہ خزانہ و دیگر کو مزید کارروائی سے بھی روک دیا، آئندہ سماعت تک حکم امتناع جاری
کراچی (آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اساتذہ کی تنخواہیں اور پنشن سے کٹوتی روکنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے محکمہ خزانہ و دیگر کو مزید کارروائی سے بھی روکتے ہوئے آئندہ سماعت تک حکم امتناع جاری کر دیا۔ عدالت نے محکمہ تعلیم و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔سندھ ہائیکورٹ میں اساتذہ کے ٹائم اسکیل ختم کرنے اور دی گئی اضافی مراعات واپس لینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست کو پہلے سے دائر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک اساتذہ کی تنخواہ یا پنشن سے کسی قسم کی جبری وصولی نہ کی جائے