اسلام آباد(آئی این پی )سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو عمران خان کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس میں ایڈووکیٹ حامد خان کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کر دی گئی،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا،جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کا دالتی حکم دیا گیا،آئندہ کیلئے بھی معاملے کا حل ضروری ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ کیس غیر موثر نہیں ہو گیا؟ عدالتی بنچ نے قاضی فائز عیسی کو بانی تحریک انصاف کے کیسز سننے سے روک دیا تھا، جسٹس قاضی فائز عیسی تو ریٹائرڈ ہو گئے ہیں، کیا جج کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ لائیو ایشو ہے؟جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا، جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کا عدالتی حکم دیا گیا، مستقبل کے لیے معاملے کو حل کرنا پڑے گا