لاہور (یواین پی) سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے اور فحش مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی نے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجے جانے کے بعد ضمانت کی درخواست دائر کردی۔عدالتی ریمانڈ کے بعد یوٹیوبر کے وکیل ایڈووکیٹ چوہدری عثمان علی نے فوجداری ضابطہ کار کی دفعہ 497 کے تحت بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی۔