عثمان ڈار کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے عدالت سے رجوع

 سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری  ،جواب طلب
لاہور(آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر عثمان ڈار نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل)  سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں اور فریقین سے آج (بدھ کو)   جواب طلب کر لیا ہے