کلہاڑی کے الٹے وار سے بیوی کی ٹانگیں توڑ دیں، کمرے میں قید کر دیا
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)تھانہ سٹی عارفوالا کے علاقہ میں شوہر نے اپنی بیوی 14بچو ں کی ماں پر تشددکرکے اس کی ٹانگیں توڑ دیں ،ڈی پی او جاوید چدھڑکے نوٹس لینیپر سٹی عارفوالا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے خاتون کے بھائی نذیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، ذرائع کے مطابق محلہ ضیاء نگر میں 45سالہ بشیر احمد نے اپنی 45 سالہ بیوی اور 14 بچوں کی ماں کو گھریلو ناچاقی پر باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا، کلہاڑی کے الٹے وار سے بیوی کی ٹانگیں توڑ دیں، ملزم نے وحشیانہ تشدد اور ٹانگیں توڑنے کے بعد اپنی بیوی کو گھر کے کمرے میں قید کر دیا، ملزم بشیر احمد کراچی فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ڈی پی او جاوید چدھڑ کا کہنا تھا کہ ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔