ایبٹ آباد میں خوفناک ٹریفک حادثہ،14بچوں سمیت20افراد زخمی

ایبٹ آباد (خصوصی رپورٹ) ایبٹ آباد کے علاقے دھمتوڑ بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث سوزوکی وین خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے  میں ہریپور سے تعلق رکھنے والے 14 کمسن بچوں سمیت 20 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 12 سال سے کم ہیں جبکہ حادثے میں 6  مرد بھی زخمی ہوئے