لاہور(کرائم رپورٹر) 7 سو ورکر اور ان کے اہل خانہ کو 52 کروڑ روپے کی گرانٹس دی جائینگی۔ورکرز ویلفیئر فنڈ سے رجسٹرڈ ورکرز کے ڈیتھ ،میرج اور سکالر شپس کے چیک آج جاری کئے جائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لیبر کے نوٹس پر گرانٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیک پنجاب اسمبلی میں دئیے جائیں گے۔ ن لیگ لیبر ونگ کے رہنما شہزاد انور کا کہنا ہے کہ ڈیتھ گرانٹس آٹھ جبکہ میرج گرانٹس 4 لاکھ کے چیک دیے جائیں گے۔بعض کیسز 2015 کے بھی ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے لیبر چیک تقسیم کریں گے۔