لاہور (کرائم رپورٹر) محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے دریائے سندھ کے قریب دریا خان میں بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی، جہاں غیر قانونی طور پر کونجوں کا شکار کیا جا رہا تھا۔چیف وائلڈ لائف رینجرز پنجاب کو شکار کی خفیہ اطلاع ملی، جس پر سرگودھا ریجن کی فیلڈ فارمیشن اور سپیشل سکواڈ کو فوری طور پر دریا خان روانہ کیا گیا۔ وائلڈ لائف کی ریڈنگ ٹیم کو دیکھتے ہی شکاری اپنا سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے شکار میں استعمال ہونے والی 8کونجوں کو برآمد کر لیا جبکہ غیر قانونی شکار کے لئے بنایا گیا عارضی ہائیڈ آئوٹ آگ لگا کر ختم کر دیا گیا۔ ملزموں فتح اللہ، ویت اللہ خان اور رحمان اللہ کے خلاف نئے قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا جائیگا۔