لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہورہائیکورٹ میں داتا دربار کے سامنے مارکیٹ گرانے سیمبینہ طور پر جانوروں کے مرنے کیخلاف درخواست پر عدالت نے کیس محکمہ وائلڈ لائف کو بھجوا کر ایک ماہ میں فیصلے کا حکم دیدیا۔جسٹس شہرام سرور نے کیس پرسماعت کی۔درخواست گزار انوائرنمنٹل اینڈ اینیمل رائٹس کنسلٹنٹس کی جانب سے التمش سعید پیش ہوئے۔ ایل ڈی اے، محکمہ وائلڈ لائف اور لائیو سٹاک و دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مارکیٹ گرانے سے قبل جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل نہیں کیا گیا۔ایل ڈی اے نے بغیر نوٹیفکیشن مارکیٹ گرائی ،ہزار سے زائد جانور اور پرندے ملبے تلے دب کرمرگئے۔ عدالت محکمہ وائلڈ لائف سے رپورٹ طلب کرے۔