برآمد ہونے والے آبی پرندوں نیل بلائی کو دریائے سندھ کے اپ سٹریم میں آزاد چھوڑ دیا گیا
جنگلی جانوروں کو تحویل میں رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،سنیئر وزیرمریم اورنگزیب
لاہور(آئی این پی )محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں نے جھنگ اور تونسہ بیراج کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے نایاب نسل کے 5 آبی پرندوں(نیل بلائی) اور ریچھ کو غیرقانونی قبضے سے برآمد کروا لیا۔برآمد ہونے والے آبی پرندوں نیل بلائی کو دریائے سندھ کے اپ سٹریم میں آزاد چھوڑ دیا گیا۔حکام نے غیر قانونی شکار میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا۔پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے چھاپہ مار ٹیم کے افسران اور عملے کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی شکار کرنے اور جنگلی جانوروں کو تحویل میں رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔