تھرپارکر میں نایاب نسل کے ہرنوں کا غیرقانونی شکار، محکمہ وائلڈ لائف محترک

تھرپارکر (آئی این پی )ننگرپارکر کے قریب نایاب نسل کے ہرنوں کے غیرقانونی شکار کا واقعہ پیش آنے کے بعد محکمہ وائلد لائف حرکت میں آگیا ۔ رپورٹ کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نواحی گائوں مامچیرو کے قریب جنگل میں فائرنگ کے ذریعے تین چنکارا نسل کے ہرنوں کا شکار کیا گیا۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ملزمان ہرنوں کو گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے، جبکہ گاڑی کا نمبر اور واقعے کی اطلاع فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف حکام کو دے دی گئی ہے۔اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف اشفاق میمن کے مطابق واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور خارجی راستوں کی چیک پوسٹس پر بھی اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں۔محکمہ وائلڈ لائف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔