ایس اوپیز کے مطابق سکیورٹی گارڈزصرف نیلیرنگ کایونیفارم پہن سکتے ہیں
پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز اسلحہ کی نمائش نہیں کرسکتے، عیدکے بعد کارروائی : حکام
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس سے مشابہ گاڑی اوریونیفارم پہننے والے سکیورٹی گارڈزہوشیارہو جائیں ، انتظامیہ نے پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز کیخلاف کریک ڈائون کافیصلہ کرلیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عیدکے بعد پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز کیخلاف کارروائی کی جائے گی، وزارت داخلہ کے ایس اوپیز کے مطابق سکیورٹی گارڈزصرف نیلیرنگ کایونیفارم پہن سکتے ہیں۔انتظامیہ نے تمام نجی سکیورٹی کمپنیزپرائیویٹ سکیورٹی گارڈزپولیس یونیفارم وگاڑی سے مشابہہ رنگ والی اشیااستعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز اسلحہ کی نمائش نہیں کرسکتے۔