لاء کالج کے سامنے گارڈز پر حملہ سکیورٹی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،لاء کالج کے سامنے گارڈز پر حملہ کیا گیاترجمان پنجاب یونیور سٹی کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ بعض عناصر نے مبینہ منظم حملہ کیا۔ سکیورٹی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے گئے، گارڈز پربھی تشدد کیا گیااہلکاروں پر شیشے کی بوتلیں پھینکی گئیں، متعدد زخمی ہوگئے۔ کیمپس میں قانون کی بالادستی کیلئے اقدامات جاری ہیں بعض عناصر کو نظم و ضبط کے قیام پر اعتراض ہے لاء کالج بند ہونے کے بعد زبردستی داخلے کی کوشش کی گئی۔اجازت نہ ملنے پر سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے تحقیقات شروع کردی گئیں شرپسندی میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی ہوگی۔اسلامی جمیعت طلباء کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے جمیعت کے افطار ڈنر پر حملہ کیا