ماڈل ٹائون پولیس کی کارروائیاں، 208ملزم پکڑ لئے

 گرفتار ملزموں  میں 38 عدالتی مفروران اور 28 ریکارڈ یافتہ بھی شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس جرائم کی روک تھام کیلئے متحرک ہے  ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس نے رواں ماہ میں 208 ملزمان گرفتار کر لیے ملزمان کو خفیہ اطلاع و انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا گیاگرفتار ملزمان میں 40 اے کیٹیگری جبکہ 102 بی کیٹیگری کے اشتہاری شامل ہیں گرفتار ملزمان میں 38 عدالتی مفروران اور 28 ریکارڈ یافتہ بھی شامل ہیں ملزمان قتل، ڈکیتی، سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان کی گرفتاریوں کے متعلق سپیشل ٹارگٹ سونپے گئے تھے،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں،208پکڑے گئے