دانش تیمور کے نئے ڈرامے میں ایک جیسے کردار پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

دانش تیمور کے نئے ڈرامے میں ایک جیسے کردار پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

پاکستانی اداکار دانش تیمور کے نئے ڈرامے میں ایک بار پھر بااثر اور غصے والے کردار میں نظر آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید شروع کردی۔

ڈرامے میں دانش تیمور شاہ داؤد جبکہ انمول بلوچ بریرہ اعجاز کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ شاہ داؤد کو ایک طاقتور اور بااثر شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے جو اپنی مرضی منوانے کا عادی ہے، جبکہ بریرہ اس کے دباؤ کے سامنے جھکنے سے انکار کرتی ہے۔حالیہ اقساط میں شاہ داؤد کے جارحانہ اور کنٹرولنگ رویے کے بعد ناظرین نے کہانی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں امیر، طاقتور اور غصیلے ہیرو کا فارمولا بار بار دہرایا جا رہا ہے۔کئی سوشل میڈیا صارفین نے خاص طور پر دانش تیمور سے مختلف نوعیت کے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار گزشتہ کئی ڈراموں میں بااثر، غصیلے اور پوزیسیو کرداروں میں نظر آچکے ہیں، اس لیے انہیں نئے اور مختلف کرداروں میں دیکھنے کی خواہش ہے۔