وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس جو کہ آج بروز منگل صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا، وزیرِ اعظم کی دیگر ضروری مصروفیات کے پیشِ نظر ملتوی کیا گیا۔اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کے علاوہ 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا۔ اس ایجنڈے میں ملکی سیکیورٹی صورتحال، حالیہ دہشت گردی کے واقعات، اور قومی سلامتی کمیٹی کی تجاویز پر تفصیل سے بات کی جانی تھی۔
کابینہ کے اجلاس میں اس بات پر بھی گفتگو کی جانے تھی کہ ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے بعد حکومت کی حکمتِ عملی کیا ہوگی اور ان پر کس طرح سے قابو پایا جائے گا۔اس اجلاس کا مقصد حکومت کے آئندہ اقدامات اور مختلف شعبوں میں اہم فیصلوں کی تفصیلات کو حتمی شکل دینا تھا۔