وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جانی تھی، جبکہ پاک بھارت کشیدگی اور آئندہ بجٹ کی تیاریوں پر بھی مشاورت متوقع تھی۔ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔