وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجٹ تیاریوں، حکومتی ترجیحات اور مختلف وزارتوں و ڈویژنز کے لیے مالی وسائل کی تقسیم کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سے بجٹ تجاویز بھی پیش کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو اہم وزارتوں کی مالی ضروریات پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی مجموعی حکمتِ عملی پر بھی غور ہوگا۔اجلاس میں بجٹ سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں اور وزیراعظم کی جانب سے متعلقہ حکام کو اہم ہدایات جاری کیے جانے کا بھی امکان ہے۔